ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمزور طبقات کے متعلق مودی کے رویہ پر دیوے گوڈا برہم

کمزور طبقات کے متعلق مودی کے رویہ پر دیوے گوڈا برہم

Sun, 04 Sep 2016 11:30:18    S.O. News Service

بنگلورو3؍ستمبر(ایس او نیوز) سابق وزیر اعظم اور جنتادل (ایس) سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڈا نے ملک کے رعیتوں اور کمزور طبقات کے ساتھ مرکزی حکومت کے سوتیلے سلوک کی مذمت کی۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم جو ایک پسماندہ طبقہ اور رعیت خاندان سے وابستہ ہیں ، ان کی طرف سے اس طرح کا رویہ اپنایا جائے گا اس کی توقع بالکل نہیں تھی۔ انہوں نے کہاکہ دہلی میں اقتدار کے مرکز پر قابض ہونے کے بعد وزیراعظم انگریزوں کی اسی تہذیب کے پیرو کار بن چکے ہیں ،جس کو اپناکر برسوں سے غریب طبقات کو ہراساں کیاجارہا تھا۔ انہوں نے رعیتوں اور پسماندہ طبقات کے متعلق وزیراعظم کی طرف سے اپنائے گئے موقف اور نظر اندازکرنے کے رویہ کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہاکہ سماج کے مختلف طبقات اور مظالم کا شکار لوگوں کو حکومتوں سے انصاف کی توقع ہوتی ہے ، اگر حکومتیں اپنے اس بنیادی فریضہ میں ناکام ہوجائیں اور اعلیٰ ذات اور کم ذات کے درمیان امتیاز برتا جائے تو اس سے سماج میں انتشار اور ٹکراؤ کی صورتحال پیدا ہوگی۔


Share: